سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ کوز شور میں چشمے سے پانی لانے کے لئے جانے والی لڑکی پتھر پھینکنے سے زخمی ہوگئی ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے کوز شور میں ایک جواں سال لڑکی مسماۃ (ش) دختر محمد حبیب قریبی چشمے پر پانی لانے گئی تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والے پتھر سر پر لگنے سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔
