چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شاہدعلی خان کا تحصیل ناظم سے کونسل سے اعتمادکا ووٹ لینے کا مطالبہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل کونسل بابوزئی کے اپوزیشن لیڈر شاہدعلی خان نے تحصیل ناظم اکرام خان سے کونسل سے اعتمادکا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا ۔ناکامی کی صورت میں تحریک عدم اعتمادلائیں گے۔تحصیل کونسل میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کا نیب فوری نوٹس لیکر انکوائری کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل بابوزئی ملاکنڈ ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ہے لیکن تحصیل ناظم اکرام خان نے اس علاقے کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں اور دیگر اخراجات پر اپوزیشن کو شدید تحفظات ہیں اور اب وہ کونسل میں اعتماد کھوچکے ہیں ۔

Related posts

ڈی سی سوات کا صفائی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار

Ba Khabar Swat

انتظامیہ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی،ہوٹلز اور دکان سیل

Ba Khabar Swat

ایف اے، ایف ایس سی نتائج کا اعلان 27 جولائی کو کیا جائے گا، سوات بورڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment