سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری طارق حسین ، یونیورسٹی آف سوات کے جنرل سیکرٹری شہاب باغی اور جہانزیب کالج کے صدر احتشام وکیل نے کہا کہ یوم آزادی سے لیکر آج تک عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے ہر قائد نے ان چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ آنے والے ادوار میں بھی ہر قسم کے چیلنچ کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے لیڈروں خصوصاً میاں افتخار حسین کو قسم قسم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کریں گے جس میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام ہوں گے ۔
