چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس منعقد

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت کمیشن کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں ہواجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف تمام تحریری شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں بعض شکایات کو بے بنیا د قرار دیکر موقع پر خارج کر دیا گیا جبکہ باقی جائز شکایات کو مزیدانکوائری کیلئے متعلقہ حکام کو بھیجنے اور ان پر انکی آرا طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں مشاورت کے بعد فریقین کو ہدایت کی گئی کہ وہ منگل 25 ستمبر کوکمیشن کے اجلاس میں دوبارہ پیش ہوں تاکہ متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے موصولہ جوابات کی روشنی میں شکایات کی نوعیت و سنگینی اور سزاؤں کا تعین کیا جا سکے۔

Related posts

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،فوج کے خصوصی کمانڈوز سوات پہنچ گئے

Ba Khabar Swat

سوات، قربانی کے جانور کی منتقلی پر پابندی

Ba Khabar Swat

پولیس کی کارروائی، گاڑی سے اکتالیس کلوگرام چرس برآمد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment