سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بلو گرام میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔ عرفان ولد ہمایون گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک پستول چل جانے سے گولی ان کو لگی، جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ ان کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
