سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) یوسی گل کدہ کے سابق تحصیل کونسلر اور پی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان عرف باز خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز چند شرپسند عناصر کی جانب سے سیدو شریف قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بیان بازی کی گئی، جس میں انہوں نے علاقہ معززین پر بے جا الزام تراشی کی ہے۔ قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف مقبرے کے باہر جائیداد ہماری ملکیت ہے۔ اس سے قبل ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ایک درخواست بھی دی تھی جس میں مکمل انکوائری کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ مذکورہ جائیداد کو ہماری ملکیت تسلیم کیا گیا ہے اور حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
previous post
next post
