چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمۂ صحت

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    محکمۂ صحت سوات کے ترجمان محی الدین نے ڈینگی مچھر کی انسدادی سرگرمیوں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ ضلع سوات میں 2 مارچ 2018 ء سے ابھی تک محکمہ کے زنانہ و مردانہ فیلڈ سٹاف نے گھروں کے اندر اور باہر سرویلنس سرگرمیاں مکمل کر لی ہیں۔ گھروں کے اندر 1470432 اور باہر 396139 ٹوٹل 1866571 افزائشی مقامات چیک کئے گئے ہیں جن میں گھروں کے اندر مثبت 3693 اور باہر 503 ٹوٹل 4196 جگہوں پر لاروا برآمد کیا گیا تھا۔ اس کو موقع پر تلف کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نالیوں، ندی نالوں، تالابوں، کھڑے پانی اور اطراف میں گرینویل کیمیکل ڈال کر موقع پر تلف کیا گیا۔ مینگورہ شہر کے بعض حساس یونین کونسلوں، تحصیل کبل کی دو یونین کونسلوں اور اسلام پور میں گھروں کے اندر ٹوٹل 17550 گھروں میں مچھر مار سپرے آئی آر ایس مکمل کی گئی ہے۔

Related posts

توتانو بانڈئی، آل پاکستان امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Ba Khabar Swat

کڈنی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کی جان بچا لی

Ba Khabar Swat

مٹہ، ورکشاپ میں ٹینکی پھٹنے سے دو افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment