(باخبر سوات ڈاٹ کام ) کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ گذشتہ روز پشمال کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے بحرین، کالام سڑک ہر قسم ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔ پیر کو این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جس کے بعد کالام روڈ پر آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
next post
