چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

میاندم، نو ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم طالبہ ماں بن گئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں نو ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بننے والی ساتویں جماعت کی تیرہ سالہ یتیم طالبہ ماں بن گئی۔بچی کی والدہ کے مطابق بچی کو تکلیف ہوئی، تو وہ ان کو سیدو شریف ہسپتال لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ بچی امید سے ہے۔ ڈاکٹروں نے بچی کی جان بچانے کے لئے آپریشن کے ذریعے زچگی کی۔ بعد میں بچی نے بتایا کہ نو ماہ قبل وہ سکول سے گھر جارہی تھی کہ علاقہ کے دو لڑکے اس کو زبردستی قریبی عمارت میں لے گئے اور بے ہوش کردیا۔ جب وہ ہوش میں آئی تو خون میں لت پت تھی۔گھر والوں کے ڈر کی وجہ سے اس نے کپڑے دھوئے اور گھر میں کچھ نہیں بتایا ۔ خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق انہوں نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related posts

مختلف ٹریفک حادثات،کم سن بچے سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی

Ba Khabar Swat

درجۂ چہارم ملازمین کا 30 اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج کا اعلان

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس روڈ،موٹر کار اور رکشہ میں تصادم،تین زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment