چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، انتظامیہ کے احکامات ہوا میں تحلیل، سی این جی اسٹیشن کھلے رہے

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں انتظامیہ کے واضح احکامات کے باجود بھی سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے گئے۔ شہر بھر میں بدستور گیس غائب ہونے سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ مینگورہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا۔ شہریوں نے شدید احتجاج کی دھمکی دے د ی۔ گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سوات بھر کے سی این جی اسٹیشن صبح 5 بجے سے رات 10بجے تک بند رہیں گے، تاکہ گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، تاہم پہلے ہی روز سی این جی اسٹیشن مالکان نے انتظامیہ کے احکامات کو نظر انداز کرکے اسٹیشن کھولے رکھے جس کے باعث شہر میں گھریلو صارفین گیس کی فراہمی سے محروم رہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا نے رابطہ پر بتایا کہ بدھ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ آج جمعرات سے تمام سٹیشن صبح پانچ سے رات دس بجے تک بند رہیں گے۔

Related posts

گیس اووربلنگ بارے محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان

Ba Khabar Swat

دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم جیل بھیج دیا گیا

Ba Khabar Swat

تبدیلی تیرے رنگ ہزار، جی پی ایس چونگی کے طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور 

Ba Khabar Swat

Leave a Comment