چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی،لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ میں لائبریری اور موٹ کورٹ کا افتتاح

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   یونیورسٹی آف سوات کے لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ میں لائبریری اور موٹ کورٹ کا افتتاح گذشتہ روز ایم پی اے فضل حکیم کے ہاتھوں کیا گیا۔ لائبریری یونیورسٹی آف سوات کے مین لائبریری سے ہٹ کر صرف لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے لیے بنائی گئی ہے جس میں صرف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی تقریباً پانچ ہزار کتابیں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ موٹ کورٹ ایک اصلی عدالت کے روپ میں بنایا گیا عدالت ہے جس میں طلبہ کو باقاعدہ طور پر عدالت کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور اُن کی پریکٹس کرائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کے طلبہکے لیے اس قسم کی سہولیات کی فراہمی کو سراہا اور وائس چانسلر اور ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین امجد ہلال کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

Security Escort rendered Back To Saeed Nadeem

Ba Khabar Swat

سوات، ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینارکا انعقاد

Ba Khabar Swat

مینگورہ، ہفتہ کو لاک ڈاؤن میں نرمی، ٹریفک رواں دواں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment