سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) منگلور کے نواحی علاقہ میرہ میں نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون کو گھر کے اندر ذبح کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او منگلور انور خان کے مطابق بیس سالہ مسماۃ(ت) زوجہ محمد رحیم گھر میں اکیلی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر برآمدے میں ان کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی منگنی ہوچکی تھی لیکن ایک سال قبل اس نے گھر سے فرار ہوکر محمد رحیم سے محبت کی شادی کی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر سوات سے باہر ہے اور اس کے آنے کے بعد اس کے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
previous post
