چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

فضل حکیم خان کا خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی کا دورہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سیدو شریف میں خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اور معیاری خوراک، مارکیٹ میں قیمتوں کی مانیٹرنگ اور صفائی کیلئے ایک منظم طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے خوراک اور اس میں ملاوٹی اشیا کی روک تھام سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ چیئرمین ڈیڈیک نے خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈسیفٹی اتھارٹی کو صوبے میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ فوڈاتھارٹی کے دورے کے دوران فضل حکیم خان کو اتھارٹی کے قیام کے مقاصد، آن لائن شکایات، مانیٹرنگ سسٹم، اتھارٹی کے کام میں شفافیت، وسائل پیداکرنے اور اتھارٹی کے دیگرامور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Related posts

ننھے طالب علم پر تشدد کی پاداش میں نجی سکول کا استاد گرفتار

Ba Khabar Swat

ڈینگی،مزید19 افراد متاثر، تعداد 252 ہوگئی

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ بابو، بیس سالہ نوجوان ڈمپر سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment