چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی، پانچ سیل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کی۔ پانچ کلینکس سیل ،ایک لیبارٹری کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعیدالرحمن کی سربراہی میں ٹیم نے سوات کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈپانچ کلینکس جن میں لیڈی ڈینٹل کلینک ،جسے عطائی ڈاکٹر سیدمنورشاہ چلارہا تھا، کو سیل کردیا۔ مذکورہ عطائی ڈاکٹر مریضوں کو ویٹرنری انجکشن لگاتا تھا، جو موقع پر برآمد کرلئے گئے۔ خیبر ڈینٹل کیئر کلینک کو سیل کرکے اُس کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی مذکورہ کلینک کو حلیم زادہ چلارہاتھا جو کوالیفائیڈ نہیں تھا۔ اسی طرح میاں سرنزیب کلینک اور محمد اقبال کلینک کو جو کہ غیر قانونی طورپر چلائے جارہے تھے کو بھی سیل کردیا گیا۔ طارق ہومیو کلینک تیموری میڈیکل لیبارٹری اینڈ کلینک ڈاکٹر انورعلی کے نام سے رجسٹرڈ تھا، لیکن رجسٹریشن زائدالمیعاد ہونے کے باعث اُس کو تجدید کے لئے نوٹس جاری کردیا گیا۔

Related posts

چاند را ت پر ہوائی فائرنگ،سوات پولیس نے حکمت عملی ترتیب دے دی

Ba Khabar Swat

زرعی یونیورسٹی سوات،ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Ba Khabar Swat

سوات میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمۂ صحت

Ba Khabar Swat

Leave a Comment