چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

درجۂ چہارم ملازمین کا احتجاجی دھرنے کا اعلان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ملاکنڈ ڈویژن کے درجۂ چہارم ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم نہ ہونے کے خلاف وہ اب مجبور ہوکر احتجاجی دھرنے دیں گے۔ اس سلسلے میں درجہ چہارم ملازمین کا جلسہ سیدو شریف میں منعقد ہوا جس سے اپنے خطاب میں سوات کے صدر سیدخطاب، دیرکے جنرل سیکرٹری راحت اللہ ، صدرعبدالرحمان اور ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت جاری ہے۔محکمۂ صحت میں ہمارے دوملازمین کوسیاسی مداخلت کے ذریعے تبدیل کیاگیاہے۔ لہٰذا ان کا تبادلہ فوری طورپرمنسوخ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کے مطابق کلاس فور ملازمین کوچارکول فراہم کرنے کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگرہمارے مسائل حل نہ کئے گئے اور سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کو بندنہ کیاگیا، تو وہ ضلع ناظم سوات کے دفترکے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے ۔

Related posts

سوات، کورونا سے مزید دو مریض انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

سوات،دوسرے روز بھی دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس

Ba Khabar Swat

ہم سوات کے حقوق کیلئے نکلے ہیں، شہزادہ شہریار امیر زیب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment