چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ٹی ایم اے آپریشن کے خلاف دکان داروں کا مظاہرہ، روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   نشاط چوک مینگورہ میں تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کے آپریشن کے دوران دکان دار سڑکوں پر نکل آئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ دکان داروں کا مؤقف تھا کہ ان کی دکانوں میں تجاوزات نہیں ہیں اور آئے روز ٹی ایم اے کے اہلکار ان کے خلاف آپریشن کرتے ہیں۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے افسر مصباح الدین نے کہا کہ وہ کسی دکان دار کے مخالف نہیں ہے اور صرف قانون کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے سڑک کنارے کھڑے اخبار فروشوں کو بھی نہیں بخشا اور ان سے اخبارات چھین کر گاڑی میں ڈال دیے۔

Related posts

سوات، غلطی سے پستول چل گئی، بیٹے کے ہاتھوں ماں زخمی

Ba Khabar Swat

ودویہ ہال میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کو چنگ کلاسز اختتام پذیر، تقریب کا اہتمام

Ba Khabar Swat

پہلا فیئریونائٹیڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر، امانکوٹ کی ٹیم فاتح قرار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment