سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں دم گھٹنے سے جاں بحق میاں بیوی کے بارے میں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں سیدو شریف ہسپتال پہنچایا، تو وہاں موجود ڈاکٹروں نے کہا کہ دونوں جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جب وہ میاں بیوی کو گھر لے آئے، تو گھر میں شوہر محمد امین نے دوبارہ سانس لینا شروع کیا۔ اہل خانہ میاں بیوی کو دوبارہ ہسپتال لے گئے جہاں وہ چل بسا۔ اہل خانہ کے مطابق اگر پہلی بار ہسپتال میں ان کا علاج معالجہ ہوتا، تو وہ بچ سکتے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارے تحقیقات کرکے غفلت برتنے والے اہلکاروں کو سزا دیں۔
