چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کی تنظیم سازی مکمل

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی۔ دفترجماعت اسلامی مینگورہ میں ضلعی امیرمحمدامین کی زیرنگرانی جے آئی یوتھ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ اور دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے خالدحسین کانجو ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر، شوکت علی کو ضلعی جنرل سیکرٹری، سید اظہاراللہ کو سینئرنائب صدر، احمدحسین ایڈووکیٹ کو نائب صدر، انس قاضی خلیل کو سوشل میڈیا انچارج اورنواز کاکاخیل کو شعبۂ امورِ نوجوانان کا ایگزیکٹیو ممبر مقررکیاگیا۔ اجلاس میں پی کے 2کے لئے نصیراللہ کالامی صدر اورمکمل شاہ جنرل سیکرٹری، PK3کیلئے عماد صدر اوریوسف شاہ جنرل سیکرٹری، پی کے 4کیلئے قاری انعام صدر اور عرفان سینئر نائب صدر پی کے 5کیلئے سیدعلی صدر اورفیصل ودود جنرل سیکرٹری، پی کے 6کیلئے عبدالمستعان صدر اوراسرارجنرل سیکرٹری، پی کے 7کیلئے نعمت علی صدر اور شیراز جنرل سیکرٹری ، پی کے 8کیلئے شجاعت صدر اورنعیم الحق جنرل سیکرٹری ، پی کے 9کیلئے سیدناصرشاہ صدر، حزب اللہ جنرل سیکرٹری اورشاکر اللہ سینئرنائب صدر مقررہوئے۔

Related posts

سیدوشریف اسپتال،نئی عمارت میں مختلف شعبوں کی منتقلی کا آغاز

Ba Khabar Swat

سیدوشریف، کلینک سے میڈیکل ٹیکنیشن کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

مٹہ، دیسی شراب کی فیکٹری پر چھاپا، ملزم شراب اور آلاتِ کشیدہ کاری سمیت گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment