سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وادئی کالام کے علاقہ پلوگاہ مٹلتان میں برف باری سے بند سڑک کو دو ماہ بعد بھی نہ کھولا جاسکا جس کی وجہ سے لوگ اب میت کو جنازگاہ اور قبرستان تک برف باری میں لے کر جانے پر مجبور ہیں۔ گذشتہ روز بھی اس علاقہ میں ایک شخص کا انتقال ہوا جس کی میت کو چارپائی سے باندھ کر برف میں کافی فاصلہ طے کرکے جنازگاہ لے جایا گیا۔ بعد میں علاقہ کے لوگ برف باری میں سفر کرکے ان کو قبرستان لے گئے اور وہاں ان کو سپرد خاک کیا گیا ۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے پلوگاہ روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ وہ کم از کم اپنے مردوں کو آسانی کے ساتھ سپرد خاک کر سکیں ۔
