سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ پلوگاہ کی سڑک سے دو ماہ بعد برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ گذشتہ روز روزنامہ مشرق میں خبر اور تصویر شائع ہوئی تھی جس میں ایک میت کو چارپائی سے باندھ کر لوگ برف باری سے بند سڑک کی وجہ سے پیدل قبرستان لے جارہے تھے، جس پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لے کر متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی جس کے بعد علاقہ میں مشینری پہنچا کر روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔
