چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

گل کدہ سے گرفتار سابق کونسلر اور صحافی پر سیدو شریف پولیس کا بدترین تشدد

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) گل کدہ سے گرفتار کئے جانے والے سابق کونسلر عیسیٰ محمد اور محمد خالق ساگر نے سیدو شریف پولیس سے رہائی کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں حلفاً کہا کہ گذشتہ روز پولیس نے ان کو گرفتار کیا اور تھانہ سیدو شریف میں ان پر بدترین تشدد کیا۔جب علاقہ کے لوگوں نے پولیس سٹیشن کا گھیراؤ کیا ،تو اس کے بعد ان کے ساتھ زبردستی راضی نامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان نے کبھی منشیات فروشی نہیں کی ہے۔ اگر ہم منشیات فروش ہوتے تو علاقہ کے لوگ میرے بہنوئی عیسیٰ محمد کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کراتے؟ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ اس بارے تحقیقات کئے جائیں اور جس فریق نے دوسرے کے خلاف الزامات لگائے ہیں، اور بلا وجہ مردوں کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر عورتوں پر تشدد کرکے پختون روایات کی خلاف ورزی کی ہے، ان کو سخت سزا دی جائے ۔

Related posts

پولیس پر مٹر فروش کے برتن پھینکنے کا الزام، کبل تاجر برادری کا احتجاج

Ba Khabar Swat

سوات، گردوں کے عارضہ میں مبتلا پولیس اہلکار انتقا ل کرگیا

Ba Khabar Swat

MIngora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment