چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تعلیمی بورڈمیں کروڑوں روپے کے سیکرٹ فنڈ اکاؤنٹ کا کیا مقصد ہے، طارق کمال

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  خیبر پختون خواہ کے تمام تعلیمی بورڈزکے کوآرڈی نیشن کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ کونسل کے عہدہ داروں طارق کمال، شاہد خان، پردل خان اور دیگرنے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈمیں کرپشن کرنے کے لئے سکرٹ فنڈ کے نام پر اکاؤنٹ بنادیاگیاہے جس میں کروڑوں روپے کرپشن کی جاتی ہے، مگر اس کا آڈٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیاہے جوکہ خوش آئندہے۔ ہم تمام سو سے زائد ملازمین اس امتحان میں مفت ڈیوٹیاں دینے کی پیشکش کررہے ہیں، مگرحکومت بورڈ کو جو رقم ادا کررہی ہے، اس کو اوپن اکاونٹ میں دیا جائے، نہ کہ سیکرٹ فنڈ میں۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوتا ہوا نظر آئے۔ انہوں نے کہ انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف نعرہ لگایاہے، توپر تعلیمی بورڈمیں کروڑوں روپے کے سیکرٹ فنڈ اکاؤنٹ کا کیامقصد ہے جن سے کروڑوں روپے بغیر کسی آڈٹ کے چیئرمین نکالتے ہیں

Related posts

Grand Jirga announces Dedline

Ba Khabar Swat

تہرے قتل کے مجرموں کو ایڈیشنل سیشن جج نے عمر قید کی سزا سنا دی

Ba Khabar Swat

بار دانہ گودام میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا نقصان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment