چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مٹہ ارکوٹ،موٹرسائیکل کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ ارکوٹ میں موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ کے مقام موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پینتیس سالہ عبداللہ ولد زرگرے سکنہ مٹہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ان کا ساتھی حسین علی شدید زخمی ہوگیا ہے جن کوطبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related posts

بیاکند، شوہر نے ماں اور باپ کی مدد سے بیوی کو زہر کھلا کر قتل کر دیا

Ba Khabar Swat

کبل سویگلئی، 16 سالہ پرانی دشمنی، دوستی میں تبدیل

Ba Khabar Swat

بنڑ سوات، قتل ہونے والی گلوکارہ ثنا گل کا ملزم بھائی گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment