سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے ماڈل کورٹ نے قتل کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر تین ملزمان کو بری کردیا۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد ماڈل کورٹ کی جج حاجرہ رحمان نے تین ملزمان شیر زمین، شیر محمد اور محمد خائستہ باچا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا اور ایک ملزم جہانزیب کو مفرور قرار دیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے عمر باچا ولد زیارت گل کٹان خیل کو قتل کیا تھا۔
