سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بحرین کے علاقہ مدین پیا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق میاں گل امین نے کسی بات پر پستول سے رفیق پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
