چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج گرلز ہاسٹل میں گذ شتہ تین دنوں سے بجلی غائب، پانی کی بھی قلت

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف کے گورنمنٹ جہانزیب کالج گرلز ہاسٹل میں گذ شتہ تین دنوں سے بجلی غائب ہے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیدوشریف کے گرلز ہاسٹل جس میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات رہائش پذیر ہیں، کی بجلی پچھلی تین دنوں سے خراب ہے۔ کالج میں طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ رمضان میں سحری اور افطاری میں بھی مشکلات ہیں جب کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے۔ شکایت کے باجود بجلی کی بحالی نہیں کی جارہی ہے۔ واپڈا سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہاسٹلز کو الگ ٹرانسفارمرلگاہوا ہے جوکہ کالج کا ذاتی ٹرانسفارمرہے۔ اس کی مرمت یا تبدیلی کی ذمہ داری کالج انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔

Related posts

صحافی موسیٰ خان خیل کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Ba Khabar Swat

Dozens of People Plunge into Swat River to Beat the Heat

Ba Khabar Swat

رشوت اورکمیشن لینے والوں کی جگہ جیل ہے، فضل حکیم خان یوسف زئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment