چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

لنڈیکس مینگورہ،بچوں کویرغمال بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں جواں سال لڑکی کی جانب سے گھر میں داخل ہوکر بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے اور پچاس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔  گذشتہ روز 17 سالہ لڑکی نے محلہ لنڈیکس میں ایک گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر دو معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر ان کے والد سے پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ بچوں کو یرغمال بنانے والی 17 سالہ لڑکی مسماۃ (م) نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد اپنا گھر احسان اللہ نامی شخص جن کے بچوں کو اس نے یرغمال بنایا تھا، پر پچاس لاکھ روپے کی عوض فروخت کررہا تھا۔وہ اور ان کے گھر والے اپنا گھر فروخت کرنا نہیں چاہتے تھے۔ لڑکی کے مطابق ان کا خیال تھا کہ بچوں کے والد کے پاس پچاس لاکھ روپے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہمارا گھر خریدنا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے میں نے ان کے گھر جاکر ان کے بچوں کو یرغمال بنایا تاکہ اس سے میں پچاس لاکھ روپے لے سکوں اور وہ ہمارا گھر نہ خرید سکے۔

Related posts

ماہِ صیام،اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Ba Khabar Swat

We Are Not Dumb, Said The Residents of Kalam

Ba Khabar Swat

وزیراعلیٰ کا دورہ مختصر،پناہ گاہ کا افتتاح نہ کرسکے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment