چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تاریخ پہ تاریخ، جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے منتقلی،ایک اور تاریخ دے دی گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے بائی پاس میں تعمیر ہونے والی نئے ٹرمینل میں منتقل کرنے کے لئے ایک اور تاریخ دے دی گئی۔ اس سے پہلے کئی بار بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کے لئے مختلف تواریخ دی گئی تھیں۔ تحصیل ناظم مینگورہ اکرام خان کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کو پیر کی رات دس بجے سیل کیا جائے گا۔آج منگل کو صبح بائی پاس پر نئے ٹرمینل سے مسافر گاڑیوں میں سفر کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے ٹی ایم اے مینگورہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے حمیدخان، TOR فرحان زیب شنواری، DSPسٹی ظاہرشاہ خان، ٹریفک انسپکٹر وزیرحسین، ٹی ایم اے سٹاف، تحصیل کونسلرز یوسف علی خان، اخترخان، شہزادشاہ، محمداقبال کاکاجی، بخت منیرخان اوردیگر موجود تھے۔ اکرام خان نے کہا کہ اب ٹی ایم اے کادیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اڈے سے سالانہ ٹی ایم اے کو 4 کروڑ روپے سے اوپرآمدن ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح سبزی منڈی بھی عید کی چھٹیوں کے فوراً بعداوڈیگرام کو منتقل کی جائے گی۔

Related posts

محمود خان کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی نیک شگون ہے، محمد ایاز

Ba Khabar Swat

ینگ ٹیچر زایسو سی ایشن سوات کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

Ba Khabar Swat

مٹہ، حالیہ بارشوں سے عمارت گرگئی، مالی نقصان کا سامنا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment