سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بلوگرام میں فکر تنظیم نے 60 سے زائد غریب اور نادارخاندانوں میں خوراکی اشیا تقسیم کیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی فکر تنظیم کے صدر سہیل خان اور دیگر عہدیداروں نے یونین کونسل بلوگرام سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سے زائد خاندانوں میں خوراکی اشیا تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ فکر تنظیم گذشتہ دو سال سے علاقے میں انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ اس کے ساتھ علاقے میں صفائی اور ستھرائی میں تنظیم کے رضا کار پیش پیش ہیں۔
previous post
