چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ضمنی انتخابات کے لیے 40امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  14 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سوات کے دو صوبائی حلقوں سے مجموعی طور پر 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی کے 3 کو ایم این اے منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان نے خالی کیا تھا ۔ دو صوبائی نشستیں جیتنے کے بعد صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے پی کے7کو خالی کیا تھا۔ پی کے 3پر ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھائی محمد علی خان، دو بھتیجوں آفتاب علی خان، سجاد علی خان،پچھلے انتخابات کے رنر اپ ن لیگ کے سردار خان سمیت 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی کے 7 پر رنر اَپ امیدوار اے این پی کے وقار خان، تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا، سعید خان ڈھیرئی، رحمان ، کمال، ن لیگ کے عبدالغفور سمیت 17 امیدواروں نے کا غذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے دونوں صوبائی حلقوں میں ابھی تک کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور اگر اپوزیشن نے اتحاد کرلیا، تو پی کے3 پر ن لیگ کے سردار خان اور پی کے7 پر اے این پی کے وقار احمد خان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

Related posts

سوات اور گرد نواح میں پھر زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

غالیگے پولیس کی کارروائی، ٹرک سے 100 قیمتی سلیپر برآمد،ملزم گرفتار

Ba Khabar Swat

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کا سوات کا دوروزہ دورہ مکمل، واپس روانہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment