سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ ریگولر پولیس کے ساتھ ڈیوٹی کی اور کئی دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔ اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو ان کے شناختی کارڈ والے پتہ کے پولیس تھانہ میں تعینات کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے وہ تھانہ کی حدود میں لوگوں کو جانتے تھے۔ غیر مقامی لوگوں کو فوری پہچان کر ان کی شناخت کرتے تھے۔ مقامی تھانہ میں تعیناتی کی وجہ سے وہ جرائم پیشہ افراد کو بھی جانتے تھے اور جرم واقع ہونے کی صورت میں وہ ملزمان تک با آسانی پہنچ جاتے تھے۔
previous post
