سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات اسپیشل پولیس فورس کو ریگولر پولیس میں شامل کرنے پر سوات میں مذکورہ فورس کے اہلکاروں نے جشن منایا۔ مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اہلکاروں نے صوبائی حکومت، آئی جی، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ان اراکین اسمبلی جنہوں نے ان کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھائی کا شکریہ ادا کیا۔
next post
