چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

فیض آباد، 3 کمسن بھائی مدرسہ جاتے ہوئے پُراَسرار طور پر لاپتا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف کے علاقہ فیض آبادکے رہائشی 3 کمسن بھائی مدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔ ماں کی حالت غیر ہوگئی۔ باپ نے شدت غم سے زہریلی دواکھالی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد کے رہائشی تین بھائی بارہ سالہ انعام اللہ،نو سالہ انوراللہ اور سات سالہ ذاکراللہ 10 روز قبل گھر سے نکل کر مدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے ہیں۔ تلاشِ بیسیار کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ اس حوالے سے سیدوشریف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ بچوں کی گمشدگی پر ماں پر غشی کے دورے پڑرہے ہیں۔ والد گل زادہ نے زہریلی دواکھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس پر اسے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

پشاور میں میڈیکل کالج کا کورونا سے انتقال کردہ طالب علم سوات میں سپردِ خاک

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد نواح کے اضلاع میں زلزلہ، شدت 4.8 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment