سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، کم عمر ڈرائیوروں اور تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران میں سوات میں 527 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 366 حادثات دسمبر تک جب کہ باقی 161 گذشتہ صرف چھے مہینوں میں رونما ہوئے۔ ان میں موٹر سائیکل حادثات کی شرح زیادہ تھی۔ مجموعی 119 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جن میں دسمبر تک 79 اور گذشتہ چھے مہینوں میں 40افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔ ان حادثات میں مجموعی طور پر 795 شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں 495 دسمبر تک اور باقی 300 گذشتہ چھے ماہ میں زخمی شامل ہیں۔ موٹر سائیکل حادثات میں سر پر چوٹ لگنے والے بیشتر نوجوان موقع پر جاں بحق ہوئے۔ٹانگ یا دوسری جگہوں پر زخم کھانے والے نوجوان طویل علاج کے باوجود بالعموم ہمیشہ کے لیے اپاہج بن چکے ہیں۔
previous post
