سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی کالام میں ہوٹل میں مسیحی ملازم کی بیوی نے خود سوزی کر دی۔ زخمی حالت میں کالام اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ او کالام سرباز خان کے مطابق کالام کے مقامی ہوٹل میں صفائی کا کام کرنے والے آفتاب مسیح سکنہ پشاور کی اہلیہ شیلہ مسیح نے گھریلو جھگڑے پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے اس کا جسم بری طرح متاثر ہوگیا۔ اسے فوری طبی امداد کے لئے کالام اسپتال منتقل کردیا گیا۔
