چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

واسا کا عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر شیدا محمد کی زیرِ صدارت عید ا لا ضحی کے موقع پر پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سینی ٹیشن اور پانی فراہم کرنے والے افسران سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای اُو شیدا محمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور گندگی اٹھانے کا سلسلہ تین دن تک بغیر کسی وقفے کی جاری رہیگا۔ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈبلیوایس ایس سی سوات کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاکہ شہر کو بروقت صاف کیا جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ عید ا لا ضحی کے دوران جانوروں کے فضلات اور آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے مینگورہ شہر میں پانچ سو کنٹینرز کے علاوہ مختلف جگہوں پر 125 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ڈرائیور، سپروائززاور سنیٹری ورکروں سمیت 500 اہلکار کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 35 گاڑیاں آلائشیں اٹھانے کے لئے موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ 30 گاڑیاں کرایہ پر لی گئی ہیں۔

Related posts

کرایہ اضافہ، جنرل بس اسٹینڈ میدان جنگ بن گیا

Ba Khabar Swat

سوات،دو بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس، شدت 3.9 اور 3.6 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات کے آفس میں ماہانہ اجلاس منعقد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment