چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل، بیٹے نے چچا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرڈالا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ مہک میں بیٹے نے چچا کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تیس سالہ مسماۃ (ف) زوجہ علی بہادر جس کا شوہر سعودی عرب میں ہے، امسال فروری میں گھر سے فرار ہوئی تھی اور کچھ عرصہ پہلے اس نے واپس اکر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔ جس کے بعد عدالت نے اس کو دارالامان بھیج دیا۔ دس دن قبل اس کے والد سردارے نے ان کی ضمانت کی اور اس کو اپنے گھر لے گیا۔ جہاں گذشتہ رات خاتون کے بیٹے چودہ سالہ ابرار اور ان کے چچا علی رحمان اور حبیب الرحمان نے گھر میں گھس کر اس کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

Related posts

ضلع کونسل سوات کا ماہانہ اجلاس 26 اور 27 مارچ کوہوگا

Ba Khabar Swat

بائی پاس روڈ،تیز رفتارگاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، ایک جاں بحق، ایک زخمی

Ba Khabar Swat

مٹہ، نجی سکول کے ٹیچر نے معصوم طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا لیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment