چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی سوات کے امیر محمد امین نے کہاہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضا فے نے عوام کے اوسان خطا کر دئے ہیں۔حکومت اپنے تمام دعوؤں اور وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔سلامتی کونسل میں بھارت کی حمایت کشمیری عوام کی تحریک آزادی سے غداری کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران اور جے آئی یوتھ کے ضلع کونسل کے الگ الگ اجلاسوں،لنڈیکس /شاہدرہ میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مہنگائی و بیروزگاری اور آئی ایم ایف کیخلاف سڑکو ں پر آگئی ہے۔

Related posts

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

Ba Khabar Swat

حادثہ میں زخمی کتے کو ریسکیو 1122ٹیم نے طبی امداد فراہم کی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment