چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تیرات، بے قابو پک اپ کھائی میں جاگری

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے تیرات میں اوورلوڈِڈ پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے گرنے سے معمر شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 21افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ مدین زاہد اللہ کے مطابق مدین کے علاقے تیرات سے سواریوں سے بھری پک اپ مدین جاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تہتر سالہ معمر شخص داؤ د خان ولد لعلی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر اکیس افراد زخمی ہوگئے جن میں پانچ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال مدین اور شدید زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

نامعلوم مجذوب شخص ہسپتال میں انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

کالام میں پتھر گرنے سے پشاور کی دس سالہ سیاح بچی جاں بحق

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا بلاک میں 10 نئے مریض داخل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment