سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مسکان سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتار موٹر کا کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ڈرائیور گلاب کو گرفتار کرلیا۔
