چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

وزیر اعظم نے دورہئ امریکہ کے دوران کشمیر کا سودا کیاہے، ایمل ولی خان

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلسوں اورخالی نعروں سے حل نہیں ہوسکتا۔پاک بھارت جنگ نہیں ہوسکتی۔ وزیر اعظم نے دورہئ امریکہ کے دوران کشمیر کا سودا کیاہے۔ عمران خان قوم کو بتائے کہ امریکہ کے ساتھ کشمیر پر کیا ڈیل ہوئی ہے۔ پختون قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہئ سوات کے دوران رحیم آباد میں ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان کی رہائش گاہ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب صدر شیر شاہ خان،ضلعی صدر ایوب خان، جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان، واجد علی خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر اے این پی کا مؤقف واضح ہے کہ کشمیر نعروں سے آزاد نہیں ہوسکتا،بلکہ اس مسئلے کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے محض سیاسی ڈراموں سے کشمیر کاز کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کو واضح کریں کہ امریکہ کے ساتھ کشمیر پر کیا ڈیل ہوئی۔

Related posts

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

Ba Khabar Swat

پشتون تحفظ موومنٹ سوات کا لور الائی میں اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment