چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سرکاری محکموں کے افسران کی استعداد کار بڑھانے بارے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) اور عالمی بینک کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغازہو گیا ہے۔ اس ورکشاپ میں ملاکنڈ اور بونیر کے سرکاری افسران کے سرکاری محکموں بشمول ڈپٹی کمشنرز آفسز، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ فارسٹ، سپورٹس اور دیگر انتظامی اور اکاؤنٹس اہلکار شامل ہیں۔ اس ضمن میں چند مہینے قبل سوات اور شانگلہ کے افسران کے لیے بھی سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی تھی، جب کہ اگلے مرحلے میں دیر و چترال کے افسران کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا اہتمام کیپرا اور ورلڈ بینک کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ بدھ کو شروع ہونے والے سہ روزہ ورکشاپ میں اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات اور ٹھیکوں میں شفافیت اور قواعد وضوابط کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے۔ اے ڈی سی بونیر جاوید اقبال نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بدھ 18 ستمبر سے جمعہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Related posts

عمرانی سبسڈی اونٹ کے منھ میں زیرے کے مترادف ہے، فضل رحمان نونو

Ba Khabar Swat

16دسمبر کو ودودیہ ہال میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس ہوگی،جے آئی سوات

Ba Khabar Swat

سوات، فلور مل مالکان کا رمضان المبارک میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment