چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ کڈنی اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے اوپی ڈی بند کردی۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے کلینکس میں مریضوں کا معائنہ جاری رکھا۔اسپتالوں میں زیر علاج مریض خوار ہونے لگے۔ اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی یونٹوں میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ہڑتال کے باعث اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند رہیں اور دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہونے لگے۔ ڈاکٹروں نے صرف ایمرجنسی یونٹوں میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی،تاہم نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرموجود رہے،مجبور ی کے عالم میں مریضوں نے بھی ڈاکٹروں کے کلینکس کا رخ کیا۔

Related posts

ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کا تھانہ مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

Ba Khabar Swat

پولیس کمانڈوز کا انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز

Ba Khabar Swat

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا سوات یونیورسٹی کے لیے لاکھوں کی کتابوں کا عطیہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment