سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ریلی میں ضلعی حکام، سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر اقوام عالم سے کشمیرمیں انسانیت سوز بھارتی اقدامات پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کے مطالبات درج تھے۔
