چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، 2پینل آمنے سامنے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے 2پینل سامنے آگئے۔ اے این پی، مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی، پختونخوا میپ اور پروفیشنل لائرفورم کے پنجفریقی اتحاد اور تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ انتخابات میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے 2 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ 27 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں 500 کے قریب وکلا رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ محمد نفیس ایڈووکیٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پنج فریقی اتحاد کی جانب سے صدارت کے لئے قومی وطن پارٹی کے سلطنت خان،نائب صدارت کے لئے اے این پی کے محمد نثار، جنرل سیکرٹری کے لئے ن لیگ کے فیصل خان، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے پروفیشنل لائرزفورم کے حمزہ اقبال، فنانس سیکرٹری کے لئے اے این پی کے میاں شبیر جان اور لائبریرین سیکرٹری کے لئے اے این پی کی شہنازبیگم امیدوار ہیں۔ سہ فریقی اتحاد کی جانب سے صدارت کے لئے جماعت اسلامی کے عمر فاروق باچا، نائب صدارت کے لئے پیپلزپارٹی کے ساجد علی، جنرل سیکرٹری کے لئے تحریک انصاف کے نصیراللہ، جوائن سیکرٹری کے لئے جماعت اسلامی کے محمد الیاس خان، فنانس سیکرٹری کے لئے تحریک انصاف کے حمزہ عباس اور لائبریرین کے لئے پیپلزپارٹی کے آصف اقبال میدان میں ہیں۔ اسی طرح صدارت کے لئے قاضی ہدایت اللہ اور جنرل سیکرٹری کے لئے واجد علی شاہ بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوگی اوربلاتعطل سہ پہر 3بجے تک جاری رہے گی۔

Related posts

سوات یونیورسٹی،سینڈیکیٹ نے مالی سال 22-2021ء کا سرپلس بجٹ منظور کرلیا

Ba Khabar Swat

دریائے سوات میں ڈوب جانے والے بچے کی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

این اے ای اے سی کے وفد کا شعبہ فارسٹری سوات یونیورسٹی کا دورہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment