(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تاجربرداری نے ایم پی اے فضل حکیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد 29 اور30 اکتوبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مابین مذاکرات ہوئے۔ ایم پی اے فضل حکیم نے عبدالرحیم کو یقین دلایا کہ تاجروں کے تمام مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سوات میں کسی قسم کے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے۔ فیصلہ واپس لیا جائے گا جس پر انجمن تاجران کے صدر نے تاجروں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
previous post
