(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی مچھر کے وار کا خاتمہ ابھی تک نہ ہو سکا۔ مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد امسال سرکاری ہسپتال میں لائے جانے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 568 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ڈینگی کے لئے مخصوص وارڈ میں اس وقت آٹھ مریض زیر علاج ہیں۔
