چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ٹارگٹ کلنگ کے لیے آئے ہوئے دو شرپسند گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں حالات خراب کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے آنے والے دو شر پسندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو چند روز قبل ہی اطلاع ملی تھی کہ دو شدت پسند سوات میں مختلف اہم افراد کو ٹارگٹ کرنے کے لئے داخل ہوئے ہیں جس پر انہوں نے دونوں افراد کی تلاش شروع کردی۔ گذشتہ روز اذانِ مغرب سے کچھ دیر پہلے جب دونوں مطلوب افراد گرین چوک مینگورہ کے ایک بازار میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں چھاپا مار کر دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Related posts

مانیار، پیرکو دریامیں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

Ba Khabar Swat

سابحق تحصیل کونسلر عثمان غنی کی پر اسرار گمشدگی پر ن لیگی کارکنوں کا دھرنا

Ba Khabar Swat

سیلٹ بلٹ نہ باندھنے پر پہلی بار ڈرائیور چالان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment