سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرولیم مصنوعات کے فنڈ کی بندش کے خلاف تیمرگرہ اور ڈگرکی جیلوں میں قید سوات کے قیدیوں کو عدالتوں میں لانے کا سلسلہ بھی متاثر ہوگیا۔ بڑی گاڑیاں کئی ہفتوں سے بند ہوگئی ہیں۔ صرف ماڈل کورٹس ملزمان کی پیشی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات پولیس کو حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے لئے فنڈ کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے پمپ مالکان نے پولیس کو مزید تیل دینے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث پولیس کی پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ سوات جیل نہ ہونے کی وجہ سے تیمرگرہ اور ڈگرکی جیلوں میں قید ملزمان کو سوات کی عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے بھی پولیس گاڑیوں کو تیل نہیں مل رہا، جس کی وجہ سے ملزمان کو عدالتوں میں پیشی ممکن نہیں ہوپا رہی ہے۔
