سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں بلکو سے جواں سال لڑکی پراسرارطور پر لاپتا ہوگئی۔ لڑکی کے والد رضا خان کے مطابق سولہ سالہ مسماۃ (ش) گزشتہ4 ماہ سے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی ہے۔ تلاش بسیار کے باوجود بھی اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے،جس کی وجہ سے تمام گھر والے انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ شہیدان وینئی میں رپورٹ بھی درج کی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کسی کو لڑکی کے بارے میں معلومات ہوں، تو تھانہ چپریال کو اطلاع دیں۔
